دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امن کے قیام میں اورکزئی قبائل کا کردار کسی سپاہی سے کم نہیں: کمشنر کوہاٹ

جمعرات 24 جون 2021 20:28

ٍاورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امن کے قیام میں اورکزئی قبائل کا کردار کسی سپاہی سے کم نہیں امن میں خلل ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں اے ڈی ار قانون کے تحت جرگوں کے زریعے مسائل حل کئے جائیں گے جرگہ ممبران کو قانونی تحفظ ملیگا جو 6ماہ کے اندر اندر ہر تنازعے کا حل نکالیں گے اورکزئی قبائل کے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے علاقائی نوکر پیشہ لوگ اپنے علاقے میں خدمات سرانجام دیں تو علاقہ ترقی کرسکتاہے ضلع اورکزئی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور اس اے ڈی پی میں مزید منصوبے شامل کئے جائیں گے قبائلی مشران کی اتنی ہی عزت ہوگی جو پہلی تھی ان خیالات کااظہار کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد جاوید مروت نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار ضلع اورکزئی کے دورے کے موقع پر لوئر اورکزئی کلایہ ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ گرینڈ قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈ ی سی اورکزئی محمد خالدڈی پی او نثار احمد خان اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی نوید اللہ شاہ اے اے سی امتیاز علی شاہ و تمام سرکاری محکموں کے افسران موجود تھے انہوںنے کہاکہ میں قبائلی ضلع اورکزئی کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتاہوں اس لئے کسی محکمے کے خلاف مجھے شکایات نہیں ملنا چاہئے انہوںنے کہاکہ اورکزئی قبائل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیاہے جوکہ کسی سے چھپانہیں ہم قبائلی مشران کو اتنا ہی عزت دیں جتنا کہ پہلے تھا انہوںنے کہاکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں مسائل اور تنازعات کے حل کیلئے صوبائی حکومت نے اے ڈی ار کا قانون لایاہے جس کے تحت جرگہ ممبران منتخب کئے جائیں گے اور ان کو قانون میں تحفظ ملے گا تمام تنازعات اور مسائل اس اے ڈ ی ار قانون کے تحت جرگے کے زریعے 6ماہ کے اندر اندر حل ہونگے جس ادارے نے بھی جرگے کو تنازعے کے حل کیلئے ٹاسک دیاہو منتخب جرگہ 6ماہ کے اندر اندر اس ادارے کو تنازعہ کا حل پیش کریں گے جس سے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں تمام تنازعات اور مسائل خوش اسلوبی اور جرگوں کے زریعے حل ہونگے جس سے قبائلی اضلاع میں امن خوشحالی اور ترقی ائیگی کمشنر نے کہاکہ علاقے میں امن اتحاد بھائی چارے سے ممکن ہے اس لئے اپنے صفوں سے شرپسندوں کو باہر نکال دیں اور امن میں خلل ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں پاک فوج صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور اس اے ڈی پی میں بھی مزید منصوبے شامل کئے جائیں گے ضلع اورکزئی کے بعض علاقوں میں موبائل نیٹ ورک نہیں ہے ہم نے صوبائی حکومت کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھایاہے ان علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ تھری جی فورجی سسٹم اورکزئی میں شروع کیا جائیگاجرگہ سے ڈی سی محمد خالد ،ایم پی اے سید غزن جمال اے سی نوید اللہ شاہ نے بھی خطاب کیا اور مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی جرگے کے دوران اورکزئی قبائل نے لوئر اورکزئی اوراپر اورکزئی میں ان کو درپیش مسائل اور سرحدی تنازعات سے کمشنر کو اگاہ کیا جس پر انہوںنے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ میرا مشن ضلع اورکزئی کو ترقی دیناہے اس لئے تمام سرکاری محکموں کے افسران اورکزئی قبائل کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر بروقت حل کیاکریں مجھے کسی محکمے کے خلاف شکایت نہیں ملنا چاہئے کمشنر کوہاٹ نے ضلع اورکزئی ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ کا افتتاح کیا اور لوئر اورکزئی مون سون بارشوں سے متاثرہ 26خاندانوں میں 18لاکھ روپے معاوضے کے چیک تقسیم کئے اور ریسکیو1122کے گاڑیوں اور سامان کا معائنہ کیا اورکزئی دورے کے موقع پر کمشنر کوہاٹ محمد جاوید مروت کا ڈی سی محمد خالد کی قیادت میں اورکزئی قبائل نے شاندار استقبال کیا بچوں نے ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ڈی سی ضلع اورکزئی محمد خالد نے کمشنر کوہاٹ کو ضلع اورکزئی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی اس موقع پر تمام سرکاری محکموں کے افسران موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments