لوئر اورکزئی میں سمگلروں کی فائرنگ سے پولیس سپاہی شدید زخمی

ڈی پی او نثار احمد خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ میں زخمی سپاہی کی عیادت کی، مالی امداد صحیح علاج معالجے کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کرنے کی ہدایت جاری

جمعہ 25 جون 2021 22:47

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2021ء) لوئر اورکزئی میں سمگلروں کی فائرنگ سے پولیس سپاہی شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نثار احمد خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ میں زخمی سپاہی کی عیادت کی ان کے ساتھ مالی امداد کرتے ہوئے صحیح علاج معالجے کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لوئر اورکزئی میں سپاہی اصل خان نے موٹر سائیکل پر سوار منشیات سمگلروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر سمگلروں نے پستول سے فائر کرکے سپاہی اصل خان کو شدید زخمی کر دیا جس کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو کوہاٹ منتقل کر دیا گیا سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ڈی پی او ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے زخمی سپاہی اصل خان کی ڈی ایچ کیو کوہاٹ میں عیادت کی ان کے ساتھ مالی امداد کرتے ہوئے فوری طور پر بہترین علاج معالجے کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ریفر کرنے کے احکامات دئیے اور ڈاکٹروں سے کہا کہ زخمی سپاہی کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں اس موقع پر ڈی پی او نثار احمد خان نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنے پیشے سے مخلص ہیں اور گہری وابستگی رکھتے ہیں وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جان پر کھیلنے تک سے دریغ نہیں کرتے انہوں نے زخمی کانسٹیبل اصل خان کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس ان کی علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ڈی پی او نے کہا کہ واقعے میں ملوث فرار سمگلروں کی تلاش جاری ہے وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے بہت جلد سمگلروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

اورکزئی ایجنسی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments