ضلع اورکزئی میں مختلف علاقوں میں باغات کیلئے 140سیٹس فیسنگ میٹریل دئیے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت فائق اقبال

جمعہ 25 جون 2021 22:47

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2021ء) ضلع اورکزئی میں ہم زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے مختلف علاقوں میں باغات لگا رہے ہیں 140سیٹس [فیسنگ میٹریل دئیے ہیں 200ایکڑ قابل کاشت اراضی پر سبزی کے پلانٹس لگائے ہیں 9ایکڑ اراضی پر ورٹیکل فارمنگ کی ہے 50فی صد سبسڈی پر گندم تخم کی فی بوری 7سو روپے پر دے رہے ہیں تخم تقسیم کی تاخیر کی وجہ حکومت کی طرف سے دیر سے ملنا ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہزراعت ضلع اورکزئی فائق اقبال نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ای آئی پی پروگرام کے تحت شعبہ ذراعت میں ترقی کی جا رہی ہے اور ہم نے مختلف علاقوں میں باغات لگائے ہیں ہم نے بیج تقسیم کئے ہیں زمینداروں کو 140ٹول کیٹس سیٹس فیسنگ میٹریل دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ 200ایکڑ قابل کاشت اراضی پر سبزیوں کے پلانٹس لگائے گئے ہیں جس سے مقامی زمیندار مستفید ہو رہے ہیں اور 9ایکڑ رقبے پر ورٹیکل فارمنگ کی ہے جس میں بانس جال اور ٹماٹر کے زیادہ پیداوار کیلئے ادویات بھی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 50فی ص سبسڈی پر گندم تخم کی فی بوری 700روپے پر دئیے ہیں اسی طرح 2ہزار زمینداروں میں مکئی کا تخم بھی تقسیم ہوگا محکمہ ذراعت کو مکئی کا تخم بروقت نہ آنے کی وجہ سے زمینداروں کو بروقت تخم نہیں ملا اگر حکومت بروقت تخم دیں اور یہ سہولت فراہم کرے تو زمینداروں کو بروقت تخم ملے گا اور زمیندار مستفید ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments