اپر اورکزئی ایجنسی ‘ آئی ڈی پیز 6 برس گزرنے کے باوجود اپنے گھروں کو واپس نہ جاسکے

جمعرات 7 اگست 2014 18:02

اپر اورکزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء)اپر اورکزئی ایجنسی کے آئی ڈی پیز 6 برس گزرنے کے باوجود اپنے گھروں کو واپس نہ جاسکے۔بارش اور برفباری کے ساتھ ساتھ گولہ باری نے متاثرین کے گھروں کو رہنے کے قابل نہیں چھوڑا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع نے بتایا کہ متاثرین اپر اورکزئی ایجنسی 2008 میں ا?پریشن شروع ہونے کے بعد سے ہنگو میں قائم خیمہ بستی میں زندگی گزار رہے ہیں اپر اورکزئی اور اسماعیل زئی میں بہت سے مکانات تباہ ہونے کے باعث رہنے کے بھی قابل نہیں رہے۔متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مکانات کی ازسرنو تعمیر کی جائے۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں