غلجو قبائل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر اورکزئی

جمعرات 9 ستمبر 2021 16:01

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2021ء) غلجو قبائل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، تعلیمی اداروں اور صحت کے اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا، ڈیوٹی نہ کرنے والے اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کو گھر بھیج دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد خالد نے اپر اورکزئی تحصیل اسماعیل زئی غلجو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری میں ایم پی اے سید غزن جمال اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی عدنان احمد تمام سرکاری محکموں کے افسران اور علاقہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کھلی کچہری کے دوران لوگوں نے تباہ شدہ گھروں کی سروے گلی کوچوں کی تعمیر پینے کے صاف پانی جیسے مسائل بیان کئے اور مطالبہ کیا کہ غلجو تا ڈبوری سڑک کے کنارے غلجو ہسپتال کے سامنے عوام کے گاڑیوں کے لئے کارپارکنگ تعمیر کیا جائے اور ہم کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد خالد نے کہا کہ غلجو قبائل کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے گھروں کے سروے کے ساتھ ساتھ پانی کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا جبکہ صحت اور تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے کہا کہ اساتذہ سمیت جو بھی سرکاری ملازم یا افسر ڈیوٹی نہیں کرے گا ان کو نوکرے سے نکال کر گھر بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں