اورکزئی،ڈپٹی ڈی ایچ او کی حفاظتی ٹیکہ جات کی آگاہی واک پر میڈیا سے بات چیت

پیر 25 اپریل 2022 18:34

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2022ء) ڈپٹی ڈی ایچ او قبائلی ضلع اورکزئی ڈاکٹر افتخار نے بتایا کہ 30اپریل تک عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا جا رہاہے، قبائلی اضلاع کے تمام یونین کونسلوں کے سطح پر علمائے اکرام اور جوانوں کے ذریعے آگاہی مہم کررہے ہیں، اس حفاظتی ٹیکہ جات میں بچوں کو 12قسم کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈی ایچ او نے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے آگاہی واک کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی ضلع اورکزئی میں 24اپریل سے 30اپریل تک عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران دو سال سے کم عمر کے بچوں کو 12مختلف قسم کی بیماریوں جن میں تپ دق، ٹی بی، پولیو، خناق، نمونیا ،کالی کانسی، کالا یرقان، گردنتوڑ بخار، اسہال، تشخج خسرہ اورکورونا وائرس کیخلاف حفاظتی ٹیکے لگارہے ہیں، ہماری والدین سے اپیل ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند معاشرہ بنا سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں