ممبر صوبائی اسمبلی سید غزن جمال نے قبائلی ضلع اورکزئی کے ترقی کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا مرئی ٹو زیڑہ روڈ کا باقاعدہ افتتاح کردیا

پیر 30 مئی 2022 17:57

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2022ء) ممبر صوبائی اسمبلی سید غزن جمال نے قبائلی ضلع اورکزئی کے ترقی کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا مرئی ٹو زیڑہ روڈ کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا اس سڑک کے افتتاح پر قبائلی مشران نے ایم پی اے غزن جمال کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ اورکزئی کے لئے ترقی کا باب قرار دے دیا اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سید غزن جمال نے کہا کہ قبائلی ضلع اورکزئی میں تقریبا تمام بڑے سڑکوں پر کام جاری ہے صرف یہ ایک ہی سڑک باقی تھا جس کیلئے ہم نے بھرپور تگ و دو کرتے ہوئے اس سڑک کو منظور کیا اس سڑک کو 32 کروڑ روپے کے لاگت سے مکمل کیا جائیگا اس سڑک پر کام کرنے سے کوہاٹ اور اورکزئی کا رابطہ بہت کم وقت میں طے ہو جائیگا اس سڑک کی خرابی کی وجہ سے مسافروں اور سیاحوں کو انے جانے میں شدید مشکلات کاسامنا تھا انہوں نے کہا کہ سڑکیں علاقے کی ترقی میں ریڑہ کی ہڈی کے حیثیت رکھتا ہے انشائاللہ بہت جلد اورکزئی ترقیاتی اضلاع کے صفوں میں شامل کریں گے قبائلی ضلع اورکزئی میں ٹورسٹ کے کافی پوٹینشن موجود ہیں سڑکوں کی خرابی کی وجہ سے اکثر سیاح یہاں نہیں ا سکتے ہیں انشاء اللہ سڑکوں پر جلد از جلد کام مکمل کرکے اورکزئی کو ایک خوبصورت ضلع بنائیں گے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں