اورکزئی قبائل کا قومی اسمبلی نشست خاتمے، جبری فاٹا انضمام اور غلط مردم شماری کے خلاف مظاہرہ وریلی

جمعرات 2 جون 2022 00:22

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2022ء) اورکزئی قبائل کا سنٹرل اورکزئی مشتی میلہ میں قومی اسمبلی کے نشست ختم کرنے جبری فاٹا انضمام اور غلط مردم شماری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی اورکزئی قبائل نے قومی پرچم اور کالے جھنڈے اٹھا کر حکومتی فیصلے کے خلاف یوم سیاہ منایا انضمام کا فیصلہ واپس لیکر سینیٹرز میڈیکل اور طلباء کے سکالر شپ سمیت تمام مراعات بحال کرے بصورت دیگروزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کے ساتھ ساتھ تما م حکومتی مراعات سے مکمل بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے ان خیالات کا اظہارریٹائرد بیورکریٹ عطاء الرحمن حاجی شکیل مولانا مسلم ملک مستان اکبر ملک نوراب خان ملک قدیم خان ملک محمد رحمن نجیب خان اور ملک فردوس نے 27مئی 2018کو فاٹا انضمام کے حکومتی فیصلے کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہوئے سنٹرل اورکزئی مشتی میلہ میں 18اقوام پر مشتمل اورکزئی قبائل کے احتجاجی گرینڈ جرگہ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا مقررین کا کہنا تھا کہ 27مئی کا دن قبائل کیلئے انتہائی تاریک دن تھا جب حکومت نے فاٹا انضمام کرتے ہوئے قبائل کی رائے لئے بغیر بل پر دستخط کرکے قبائل سے تمام حقوق اور آزادی چھین لی ملک و قوم کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے فرنٹ لائن پر دشمن کے خلاف لڑنے والے قبائل کی قربانیوں کو حکومت نے پس پشت ڈال کر تمام مراعات چھین لئے فاٹا انضمام کے وقت کئے گئے وعدے ابھی تک پورے نہ ہوسکے حکومت نے فاٹا انضمام اور غلط مردم شماری کرتے ہوئے سینیٹرز میڈیکل اور طلباء کے سکالر شپ ختم کرکے اب ایم این اے اور ایم پی اے کی سیٹیں بھی ختم کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے قبائل کا نام و نشان مٹ جائے گا مقررین کا کہنا تھا کہ فاٹا کی آزادی اور خود مختاری پر سمجھوتا کرنا قبائل کی رائے کے بغیر انگریز کا فرسودہ نظام اور کالا قانون ہمیں کسی صورت منظور نہیں حکومت قبائل سے مشاورت کرکے قبائل کی رائے لے ہمیں درپیش پانی بجلی سڑکوں تعلیم اور صحت کے مسائل کے حل کیلئے کوئی پرسان حال نہیں حکومت جلد از جلد فاٹا انضمام کا فیصلہ واپس لیکر دوبارہ مردم شماری کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے جنگلات سے اپنے گھروں کی تعمیر کیلئے لکڑیاںلے جانے پر پابندی اٹھا کرتمام مسائل و مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں بصورت دیگر ہم وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے سمیت تمام حکومتی مراعات سے مکمل بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوں گے اورکزئی قبائل نے احتجاجی گرینڈ جرگہ کے آخر میں قومی پرچم اور کالے رنگ کے جھنڈے اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سنٹرل اورکزئی مشتی میلہ تک ریلی بھی نکالی

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں