اپر اورکزئی کے علاقہ بلند خیل میں کروڑوں کے فنڈ سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

اولین ترجیحات میں بلند خیل کی پسماندگی کو دور کرکے عوام کو درپیش تمام مسائل و مشکلات کا خاتمہ کرنا شامل ہے، غزن جمال

جمعرات 2 جون 2022 19:05

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2022ء) اپر اورکزئی کے علاقہ بلند خیل کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرتے ہوئے ایم پی اے سید غزن جمال نے کروڑوں روپے کے فنڈ سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ایم پی اے سید غزن جمال نی68ملین سے زائدفنڈسے 4کلومیٹر مین بلند خیل روڈ کا سنگ بنیاد رکھ کر افتتاح کیااسی طرح 76لاکھ روپے کے فنڈ سے تعمیر کیا جانے والا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول خٹکو بانڈہ اور 52لاکھ روپے سے تعمیر کیا جانے والا ٹیوب کا بھی افتتاح کیا افتتاحی تقریب میںحبیب اللہ اور ملک ممتاز سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ ایری گیشن کے افسران سمیت اور علاقہ عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ایم پی اے سید غزن جمال نے بلند خیل دورے کے موقع پر کروڑوں روپے سے مکمل کئے جانے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا بلند خیل کے عوام نے پہلی بار بننے والے مین بلند خیل روڈ سکول اور ٹیوب ویل سمیت دیگر ترقیاتی کاموں پر ایم پی اے سید غزن جمال کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر بلند خیل کے عوام سے ملاقات کے دوران ایم پی اے غزن جمال کا کہنا تھا کہ میری اولین ترجیحات میں بلند خیل کی پسماندگی کو دور کرکے علاقہ عوام کو درپیش تمام مسائل و مشکلات کا خاتمہ کرنا شامل ہے بلند خیل کے عوام کی احساس محرومیوں کا خاتمہ کرکے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے بلند خیل کے عوام کو میں یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ بہت جلد ان کو درپیش صحت تعلیم سڑکوں اور بجلی سمیت تمام مسائل حل کرکے علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرکے جلد از جلد مکمل کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں