قبائلی ضلع اورکزئی کے نو منتخب تحصیل اور ویلج کونسل چئیرمینوں وکونسلروں نے حلف اٹھا لیا،ڈپٹی کمشنر نے حلف لیا

پیر 20 جون 2022 17:52

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2022ء) قبائلی ضلع اورکزئی کے نو منتخب تحصیل اور ویلج کونسل چئیرمینوں وکونسلروں نے حلف اٹھا لیا،ڈپٹی کمشنر نے تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ناظمین کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، آپ لوگوں پر عوام نے اعتما د کیا ہے،آپ لوگوں نے عوام کی خدمت کرنی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی میںبلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے تحصیل چیئرمین ویلج کونسلز کے چیئرمین کسان اور یوتھ کونسلروں سے حلف لینے کیلئے اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی عدنان فرید کی سربراہی میں حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پرویز اقبال ڈی پی او نثار احمد خان اے ڈی سی شہباز خٹک سمیت تمام ریٹرننگ افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عدنان فریدنے نو منتخب اپر اورلوئر اورکزئی کے تحصیل چیئرمینوں مفتی محمد طاہر اور مولانا محمد طارق سمیت ویلج کونسلز کے چیئرمینوں یوتھ اور مرد و خواتین کسان کونسلروں سے حلف لیا۔ \378

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں