فاٹاانضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں صوبائی وزراء کے دورے صرف فوٹو سیشن تک محدود ، عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا ،مشران

منگل 19 جولائی 2022 21:53

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2022ء) قبائلی اضلاع صوبائی وزراء کے دورے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں فاٹا انضمام کے بعددرجن سے زائدصوبائی وزراء کے دوروں کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا صوبائی وزراء نے صرف اورکزئی اور صوبے کے پیسے ضائع کئے اس کے سوا کچھ نہیں اگرصوبائی وزیر دورے کے دوران کم از کم ایک ایک پراجیکٹ لاتے تو بھی اورکزئی قبائل کے مسائل میں کافی حد تک کمی واقع ہوتی اس حوالے سے اورکزئی قبائلی مشران ملک وریخمین اصغر حبیب غلام حاجی قاسم گل ودیگر مشران نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائل کے ساتھ بہت سے وعدے کئے گئے تھے لیکن اس وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے صوبائی وزراء صرف ان علاقوں کا دورے کررہے ہیں جو کہ ان لوگوں کیلئے ایک سیاحتی ٹور ہوتا ہے باقی قبائل کے کسی قسم کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی فنانس منسٹر تیمور جھگڑا نے سمانہ کے مقام پر ٹورزم سپاٹ بنانے کا افتتاح کیا تھا لیکن وہ بھی اب تک شروع نہ ہو سکااسی طرح اورکزئی میں کیڈٹ کالج کی منظوری ہوئی تھی لیکن تاحال ابھی تک اس پر کام شروع نہ ہوسکا صوبائی وزراء کے دوروں کے موقع پر اکثر ضلعی انتظامیہ کے امور مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں