لوئر اورکزئی کلایا میں سید میر انوار شاہ اور قنبر علی کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد

منگل 26 جولائی 2022 16:32

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2022ء) لوئر اورکزئی کلایا میں افکار اولیاء سید میر انوار شاہ اور قنبر علی کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مشاعرہ تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز شاعر پروفیسر اباسین یوسفزئی سمیت پروفیسر نورالامین یوسفزئی ڈاکٹر زرمحمد سنگر ڈاکٹر سجاد ژوندون ڈاکٹر نصراللہ سید مقیل حسین حسینی اور علاقائی شعراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب مشاعرہ میں شعراء نے اپنے اپنے اشعار میں افکار اولیاء اور شعراء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے اپنے اشعار پیش کئے اور کہا کہ پشتو ادب اور علاقے کے خدمت کیلئے پیر سید میر انور شاہ قنبر علی خان اور دیگر شعراء نے اپنے زندگیاں اللہ ان کے رسول اور اہل بیت کے زندگی اور اسلام کو اپنے کلاموں میں روشناس کئے ہیں دین اسلام اور علاقے کے خدمت اپنے اشعار کے ذریعے کیا ہے۔

ان شعراء نے ہمیشہ ہمیں زندگی گزارنے ہمیں بیدار کرنے کے حوالے سے شاعری کی ہیں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں