اورکزئی،سی آر اے نارتھ کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول بازید خیل کی بحالی کی تکمیل کی اختتامی تقریب کا انعقاد

جمعہ 29 جولائی 2022 17:33

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2022ء) سی آر اے نارتھ کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول بازید خیل کی بحالی کی تکمیل کی اختتامی تقریب کا انعقاد ۔بحالی میں چھت کی مرمت ،پینٹنگ، ڈسٹمپرنگ ویدر شیلڈکھڑکیوں اور دروازوں کی مرمت، فرش، بجلی کا کام لان کی ترقی، واش روم کی بحالی، عملہ اور پرنسپل کے دفتر شامل ہیں ۔جی ایچ ایس بازید خیل میں سابق ٹی ڈی پی کمیونٹیز ناکہ میلہ رنگین خیل درنگزئی زوخانے ارمڑمیر میلہ شیخان عمر زئی کانگن کے طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ماضی کی عسکریت پسندی اور تنازعات کی وجہ سے اسکول کی حالت خستہ تھی اور 1200 طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی تھی۔ اسکول میں ان حالات میں ناکافی جگہ، پانی کی کمی، ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں اور دروازے مناسب روشنی وینٹیلیشن اور صفائی کی سہولیات کا فقدان شامل تھا ان حالات کی وجہ سے طلباء کی تعلیم چھوڑنے میں اضافہ ہواجس سے مزید تعلیم حاصل کرنے کی ان کی کوششیں ختم ہو گئیں ۔اسکول کی بحالی ایک ایسا ماحول پیدا کرے گی جو طلباء کے سیکھنے کے لیے محفوظ اور سازگار ہواس طرح ان کی تعلیم چھوڑنے کی خواہش اور کمیونٹیز کی مایوسی میں کمی آئے گی کہ ان کے نوجوانوں کو صحیح طریقے سے تعلیم نہیں دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں