خادیزئی شہداء کی یاد میں پارک بنانے کا مقصد ان کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے،جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل عاکف اقبال

منگل 2 اگست 2022 16:58

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2022ء) جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل عاکف اقبال نےاپر اورکزئی خادیزئی کے شہداء کی یاد میں اورکزئی سکاوٹس کی جانب سے بننے والے پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادیزئی شہداء کی یاد میں پارک بنانے کا مقصد ان شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے، دہشت گردمشران کو قتل کرکے طاقت میں آنا چاہتے تھے لیکن قبائل نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد ناکام بنا دئیے ۔

جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل عاکف اقبال نے کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل رائے کاشف آمین کرنل تسنیم ڈی سی عدنان فرید ڈی پی او نثار احمد خان قبائلی مشران کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر خادیزئی شہداء پارک کا افتتاح کیا 10 اکتوبر 2008 کو دہشتگردوں کے خلاف قبائلی جرگے میں خودکش دھماکے میں 114 قبائل شہید ہو ئے تھے جن کی یاد میں خادیزئی کے مقام پر اورکزئی سکائوٹس 232نے پارک تعمیر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی میجر جنرل عاکف اقبال ڈپٹی کمشنر عدنان فرید افریدی و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شہیدوں پر اللہ کی رحمت ہے اور وہ ہدایت پا گئے دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے ان قبائل نے جانوں کی قربانی دی ہمیں ان لوگوں کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے ،ہم شہیدوں کو نہیں بھولیں گے ان کی قربانیوں کی بدولت آج اورکزئی میں امن قائم ہوا ہے یہ امن قائم رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے قبضے میں جو علاقہ تھا ہم نے وہ علاقہ دہشت گردوں سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنا دیا ، یہ پارک اسکازندہ ثبوت ہے۔ خادیزئی جرگے کا مقصد یہ تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے اس لئے ان کو شہید کیا گیا اس لئے ان کے نام پر اورکزئی سکاوٹس نے پارک تعمیر کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی مشران کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ملک کے دفاع کیلئے جو قربانیاں دی ہیں اس میں قبائل کسی سے پیچھے نہیں قبائل نے وطن کے دفاع کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اگراب بھی ضروت پڑی تو ہم پھر بھی وطن کے دفاع کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے شہداء اور غازیوں کو مزید پیکج دینے کا مطالبہ کیا ۔ \378

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں