اورکزئی ایجنسی---جوابی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے طالب کی لاش بیت اللہ محسود کے حوالے کر دی گئی

ہفتہ 1 نومبر 2008 13:13

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 1نومبر 2008 ء) اورکزئی ایجنسی علاقہ ڈبوری میں گزشتہ روز جوابی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے طالب کی لاش بیت اللہ محسود کے حوالے کر دی گئی ہے یہ فائرنگ چلتی گاڑی پر ہوا تھا جس میں علی خیل قبیلے کا صوبیدار مومین خان او رآمر دین جاں بحق ہوئے تھے اور صویدار مومین خان کے دوبیٹے شانزیب اور امجد شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ جوابی کاروائی میں طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والا ایک آدمی موقع پر جاں بحق ہوا تھا اور دوسری زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا جس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور فائرنگ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے-

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں