اورکزئی, قبائل علاقے میں آمن کی فضاء کو قائم کرانے کے لئے پولٹیکل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں,خالد اقبال

جمعرات 30 مارچ 2017 21:58

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء) اورکزئی قبائل علاقے میں آمن کی فضاء کو قائم کرانے کے لئے پولٹیکل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔علاقے میں آمن ہو تو ترقیاتی کام ہوسکتے ہیں،خوشحالی تعلیم کی بغیر ناممکن ہے۔ان حیالات کا اظہار اورکزئی ایجنسی کے پولٹیکل ایجنٹ خالد اقبال نے کلایہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ایک اورکزئی قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پولٹیکل ایجنٹ خالد اقبال نے اورکزئی قبائل پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر اجنبی اشخاص کو نہ چھوڑے ،دہشت گردی میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کو دے۔خالیہ دہشت گردی میں سب سے زیادہ قربانیاں اورکزئی قبائل نے دی ہے۔قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموںکے لئے سب سے زیادہ لازمی آمن ہے،آمن ہی کے بدولت علاقے میں ترقیاتی خوشحالی آسکتی ہے، اورکزئی ایجنسی میں اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جا چکا ہے،جس سے علاقے میںخوشحالی ائے گی، اور غریب عوام کو اس کی فوائد مل جائے گے۔مردم شماری میں ایجنسی کے عوام بلاخوف سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔صحیح مردم شماری سے عوام کو اس کی نتائج حاصل ہونگے۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں