اورکزئی، قدم انڈر نائین ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

منگل 10 دسمبر 2019 16:53

اورکزئی، قدم انڈر نائین ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) علاقہ کوٹکی پایان میں قدم انڈر نائین ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فائنل میچ محمد خواجہ الیون نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہنگو کے علاقہ کوٹکی پایان میں ممتاز سماجی رہنماء و مقامی صحافی انور خان کی طرف سے ایک ماہ قبل شروع کئے جانے والا قدم انڈر نائین ٹین ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روز گرین گرائونڈ کوٹکی پایاں میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بنگش الیون اور محمد خواجہ الیون کے درمیان اٹھ اٹھ اوورز کھیل کھیلا گیا فائنل میچ کا مہمان خصوصی سماجی رہنماء ملک جان محمد تھے فائنل میچ کے تقریب میں علاقہ کے مشران سیاسی و سماجی رہنمائں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میچ دیکھنے کیلئے گرائونڈ میں کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگش الیون نے مقررہ اٹھ اوورز میں تمام کھلاڑیوں نے 68رنز بنا کر مخالف ٹیم کو 69رنز کا ہدف دیا، دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے محمد خواجہ الیون نے 7اوور ز میں 4کھلاڑیوں کے نقصان مقررہ ہدف پورا کرکے فائنل میچ جیت لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 16ٹیموں نے حصہ لیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں