اورکزئی ۔مکمل طور پر فٹ ہوں، بہت جلد پی ایس ایل کے ساتھ انٹرنیشنل کھیل کیلئے قومی کرکٹ میں واپسی کرونگا، فاسٹ بالر حسن علی

پیر 3 فروری 2020 16:36

اورکزئی ۔مکمل طور پر فٹ ہوں، بہت جلد پی ایس ایل کے ساتھ انٹرنیشنل کھیل کیلئے قومی کرکٹ میں واپسی کرونگا، فاسٹ بالر حسن علی
اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2020ء) مکمل طور پر فٹ ہوں، بہت جلد پی ایس ایل کے ساتھ انٹرنیشنل کھیل کیلئے قومی کرکٹ میں واپسی کرونگا ،قبائلی اضلاع سمیت ضلع اورکزئی میں مکمل امن ہے ضلع اورکزئی کے خوشگوار موسم اور حسین نظاروں سے متاثر ہوا اس وقت ضلع اورکزئی میں مکمل طور پر امن قائم ہے یہاں پر کھیل کود سمیت دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی بڑے پیمانے پر ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان قومی کرکٹ کے مایہ ناز فاسٹ بالر حسن علی نے قبائیلی ضلع اورکزئی کلایا گراونڈ میں دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ فاسٹ بائولر حسن علی نے کمانڈنٹ اورکزئی سکائوٹس کرنل ذاکر اللہ خان کی دعوت پر ضلع اورکزئی کے علاقہ کلایہ کا دورہ کیا۔ حسن علی کو دیکھنے کیلئے کے لئے کثیر تعداد میں نوجوان اور مداح میدان میں امڈ آئے۔ حسن علی نے مقامی کھلاڑیوںکے ساتھ کرکٹ کھیل کر ٹپس دئیے اور اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں کھینچی اور آٹو گراف دیئے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں