وزیر اعلی پنجاب شعبہ زراعت کو عصر تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:22

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) وزیر اعلی پنجاب شعبہ زراعت کو عصر تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں اس سلسلہ میں کسانوں کو جدید اقسام کے زرعی آلات کی فراہمی کیلئے موثر اقدام کر رہے ہیں ، وزیر اعلی کسان پیکج کسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کی ترقی میں گہرے ثمر ات مرتب کر ے گا ، جس سے کسانو ں اور زراعت کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ، ای ڈی ا وزراعت، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، اے سی پاکپتن خاور بشیر، ڈی او واٹر مینجمنٹ شہزاد، ڈی او زراعت ، ڈی ڈی او زراعت ا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسروں نے شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ لیزر لیولر کے زریعے زمین ہموار ہو گی اورپانی کی بچت ہو گی اور کھیتوں میںٹیل تک پانی و کھاد کی یکساں تقسیم ہو گی ،جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہو گا، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کسانوں کو زرعی آلات دینے سے شعبہ زراعت میں انقلاب برپا ہو گا، ملک غذائی طور پر خو دکفیل ہو گا، انہوں نے کہا کہ کسان ،کاشتکار اپنی فصلوں کی بروقت کاشت اورکٹائی کے سلسلہ میں محکمہ زراعت کے افسران سے استفادہ حا صل کریں اور پیداوار کو بڑھانے کیلئے زراعت افسران کے مفید مشوروں پر عمل کریں ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں