دس افراد نے ماں بیٹی کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 19 نومبر 2017 12:08

دس افراد نے ماں بیٹی کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
پاکپتن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19نومبر 2017ء ):ماں بیٹی کو اغوا کرنے کے بعد 10افراد نے انکو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی علاقے بستی بگے شاہ سے تعلق رکھنے والی ماں اور بیٹی کو اغوا کر لیا گیا ۔اغوا کرنے والے ملزمان کی تعداد 10تھی ۔اغوا کرنے کے بعد ملزمان متاثرہ خواتین کو اپنے ساتھ لے گئے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مغوی ماں بیٹی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں 10افراد نے باری باری ماں بیٹی دونوں سے زیادتی کی ۔اس ظلم کے باعث ماں بیٹی کی حالت خراب ہو گئی ۔ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خواتین کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔متاثرہ خواتین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں