پاکپتن میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا کانسٹیبل کا گروہ گرفتار

گروپ خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 فروری 2019 14:42

پاکپتن میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا کانسٹیبل کا گروہ گرفتار
پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2019ء) : پاکپتن میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے کانسٹیبل کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ گروہ خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ اس گروہ میں پانچ لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ پانچ لڑکیوں سمیت 17 رکنی اس گروہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

یہ گروہ لڑکیوں کے ذریعے ویڈیوز بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرتا اور ان سے لاکھوں روپے بٹورتا تھا۔ لڑکیاں پہلے ملاقات کرتیں اور ملاقات کے دوران لڑکیوں کی ویڈیوز بناتی تھیں جن کی بنا پر بعد میں خواتین کو بلیک میل کیا جاتا تھا۔ اس گروہ کے خلاف دائر کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ یہ گینگ پاکپتن سمیت ساہیوال اور اوکاڑہ میں وارداتوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک کرنے والا گروہ پولیس کانسٹیبل کا تھا۔ یہ خبر سامنے آنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر عوام کی حفاظت کرنے والے ہی عوام کو بدنام کرنے کے مکروہ دھندوں میں لگ جائیں گے تو پھر پیچھے کیا باقی رہ جائے گا؟ عوام کے جان و مال اور عزت کی حفاظت پولیس کے ذمے ہے، اگر پولیس ہی خواتین اور لڑکیوں کی عزت پامال کرنا شروع ہو جائے گی تو پھر عام عوام کو بھی کسی بات کا ڈر نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں