تمام متعلقہ ادارے حکومتی پالیسوں کے مطابق نتیجہ خیز اقدامات کریں،ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا

اتوار 14 جولائی 2019 19:30

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2019ء) ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا نے کہا ہے کہ قومی وقار میں اضافہ مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان قومی وقار میں اضافے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے نہ صرف مصروف عمل ہیں بلکہ اس مقصد کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کا لا رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے حکومتی پالیسوں کے مطابق نتیجہ خیز اقدامات کریں اور اس سلسلہ میں سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی کوآرڈینشین کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان، ایم پی اے پیر احمد شاہ کھگہ کے نمائندے، ایس پی سلیم وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالاآصف حسین شاہ، چیف ایگز یکٹو آٓفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد، چیف ایگز یکٹو آفسیر ایجو کیشن اتھارٹی راجہ طارق محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال شوکت ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد رشید ، ایکسین ایر یگیشن منیر عباسی ،ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین ، ڈی او سپورٹس فیصل عمران وٹو سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ، اے ڈی پی ، سی ڈی پی پروگرام ،انرجی، روررل اسیسیبلٹی پروگرام، پر ائس کنٹرول ،پیٹرول پمپس کے پیمانہ جات کی چیکنگ، پانی و بجلی چوری کی مہم اور دیگر جاری ترقیاتی سکیمیز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال شوکت نے کہا کہ سکول ، ایجوکیشن ، سپورٹس ، وٹر فلٹریشن ، شاہرات ،سے متعلق جاری و نئی سکیمیز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ، ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم نے کہا کہ مشکلا ت ضرور ہیں ،گھبرانا نہیں چاہیے ، مشکلات کا مقابلہ کرنے سے ہی ترقی و کامرانی کی منزل کا حصول ممکن ہے ، تمام اداروں کے افسران حکومتی پالیسوں کے مطابق عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوارڈینشین کو بڑھائیںاور مانیٹرنگ کے عمل کو مزید بہتر بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو سہولیات سے فراہم کرنے کیلئے عملی طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سائلین کے مسائل کو اولیت دیتے ہوئے جلد از جلد حل کیے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا، ایم پی اے چوہدری نعیم براہیم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور لااینڈ آرڈر کی بہتر صورتحال پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات پر اطیمنان کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کے افسران کو مزید تاکید کی کہ وہ قومی جذبے سے سر شار ہو خدمت کریں اور ملکی ترقی کیلئے نیک نیتی ، ایمانداری ، دیانتداری اور دلجمعی سے کام کریں اور ملکی ترقی کا ھسول ممکنہو اور ہر شہری کو ریلیف حا صل ہو۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں