پاکپتن،جہیز کا دعویٰ دائر کرنے پر سسرال کا بہو پر وحشیانہ تشدد

اتوار 14 جولائی 2019 19:30

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2019ء) جہیز کا دعویٰ دائر کرنے پر سسرال کا بہو پر وحشیانہ تشدد، کانوں سے بالیاں نوچ لیں گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سدو پپلی داخلے کھگے کے رہائشی محمد حسن ولد معمورا کمہار نے بتایا کہ ایک سال قبل اس کی بیٹی اسماء بی بی کی شادی گاؤں ہی کے رہائشی جاوید ولد ولد رمضان کمہار سے ہوئی دو روز قبل جاوید نے میری بیٹی کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہم نے بیٹی کے سامان جہیز کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے سامان جہیز کی واپسی سے انکار کردیا ہم نے سامان جہیز کا دعویٰ دائر کرنے کیلئے وکیل سے رجوع کیا جس پر ملزمان محمد رمضان ولد خان محمد، محمد جاوید ولد رمضان، عبدالشکور ولد احمد یار، سونیا بی بی دختر عبدالشکور نے ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر میں موجود میری بیٹی اسماء بی بی کو ڈنڈوں، سوٹوں، اینٹوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کی اور کانوں سے سونے کی بالیاں مالیتی 40 ہزار نوچ لیں۔

(جاری ہے)

اسماء بی بی کے شور واویلہ پر اہل دیہہ نے میری بیٹی کی جان بخشی کرائی محمد حسن نے بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں اور ملزمان میری بیٹی کو سامان جہیز کا دعویٰ واپس نہ لینے کی صورت میں قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ محمد حسن نے کاروائی کیلئے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں