کشمیر کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے

اتوار 18 اگست 2019 19:55

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) مسلم لیگ ن کے ایم این اے کے فرزند،نوجوان رہنما میاں محمد احمد خاں مانیکا نے کہا ہے کہ کشمیر کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گیان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم این اے ہائوس پاکپتن میں یوم یکجہتی کشمیر تقریب سے شاندار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ضلعی سینئر نائب صدر عاطل محمود منے خان،ضلعی نائب صدر علی احمد اسد،ضلعی سیکرٹری اطلاعات عمر دراز حسین انچارج سابق ایم این اے ریاض کلیاء اور اے آر ایف کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت میں رہنے والے مسلمان خوفزدہ ہیں، کشمیری عوام خوراک اور ادویات سے بھی محروم ہیں،پاکستانی عوام کشمیریوں بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں