اشیائے خوردنوش کی سستے داموں فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:15

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) اشیائے خوردنوش کی سستے داموں فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اشیائے خوردنوش سستے داموں فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل استمال کیے جائیں ، اشیائے خوردنوش کی مقر کردہ نر خوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ریٹ لسٹ نمایا ں جہگوں پر آویزاں کی جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان پرائس کنٹرول کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اے ڈی سی (ف) ڈاکٹر احمد افنان اے سی پاکپتن علی عاطف ، اے سی پاکپتن علی عاطف ، سیکرٹر ی مارکیٹ کمیٹی ، پولیس حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہد ایات جاری کیں شہر میں مچھلی کی فروخت کا جائزہ لیں اورمچھلی کی خریدو فروخت کیلئے میکانزم بنائیں ، مچھلی کی فروخت کیلئے ریٹ بھی مقرر کریں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ اشیائے خورونوش عوام کو سستے داموں فراہم کریں ، تاجر حضرات پانے منافع کی شرح کو کم سے کم حد پر رکھتے ہوئے مخلوق خد کی خدمت کریں ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں