پاکپتن،مبینہ ناقص بیج و زرعی ادویات نے مکئی کی فصل تباہ کردی، محکمہ زراعت کے افسران کی مبینہ پشت پناہی زمینداروں کا لاکھوں روپے لے ڈوبی

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:40

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) مبینہ ناقص بیج و زرعی ادویات نے مکئی کی فصل تباہ کردی۔ محکمہ زراعت کے افسران کی مبینہ پشت پناہی زمینداروں کا لاکھوں روپے لے ڈوبی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مبینہ جعلی زرعی ادویات اور ناقص بیج و کھاد کی وجہ سے مکئی کی فصل کو مختلف النوع بیماریوں نے گھیر لیا۔ مقامی کاشتکاروں کے مطابق فصل کو بیماریوں سے بچانے کے لیے جو بھی زرعی ادویات یا اسپرے استعمال کرتے ہیں، اس سے فائدہ ہونے کے بجائے فصلیں دن بدن مزید تباہ ہو رہی ہیں۔ محکمہ زراعت میں کرپٹ عناصر کی اجارہ داری کی وجہ سے زمیندار بھاری نقصان اٹھا رہے ہیں اعلیٰ حکام نوٹس لیکر کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں