چھوٹا کنبہ ترقی و خو شحالی کا ضامن ہے،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفسیر

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:25

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفسیر محمد لطیف بھٹی نے کہا ہے کہ چھوٹا کنبہ ترقی و خو شحالی کا ضامن ہے، بڑے کنبے کی تشکیل سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہے، ارض پاک کو ترقی افق کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے چھوٹے کنبے کی تشکیل کیلئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے جس کے ثمرات سے ہر فرد مستفید ہو اور اسے بنیادی سہولیات دستیاب ہوں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلے گئے ہاکی میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر فیصل عمران وٹو ، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفسیر حافظ احمد رضا ، الطاف حسین ، محمد عامر ، سلطان احمد ، ارشاد احمد ، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کے عکاس ہیں ، علاوہ ازیں ضلع پاکپتن میں محکمہ بہبوود آبادی کی طرف سے ہاکی میچ کا نعقاد کیا گیا جس میں پاکپتن بلیو اور پاکپتن بلیک نے حصہ لیا ، ، دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا، پاکپتن بلیونے اپنے مد مقابل پاکپتن بلیک کو سکشت دے کر فتح ھا صل کی ۔

اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری انرجی پیر احمد شاہ کھگہ کے نمائندے پیر احمد شاہ کھگہ نے شرکت کی ۔ دریں اثناء پیر احمد شاہ کھگہ ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفسیر محمد لطیف بھٹی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر فیصل عمران نے فتح حا صل کرنے والی پاکپتن بلیوکی ٹیم کو ٹرافی دی اور دیگر ررنر اپ ٹیم و کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیگر نوعیت کے انعامات بھی تقسیم کیے ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں