ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن، ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالہ میںہیپا ٹائیٹس کیلئے فری کیمپ لگایا جا رہا ہے،ڈاکٹر اطہر اقبال

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:25

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالہ میںآج سے 25 اکتوبر تک ہیپا ٹائیٹس کیلئے فری کیمپ لگایا جا رہا ہے اور اس کے علاوہ B سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے ، اس کیمپ کی نگرانی ڈسترکٹ ہیلتھ آفسیر پر یو ینٹیو سروسز / فوکل پرسن ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام اور متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر کریں گے ، جن کو خسوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، مزید بر آں متعلقہ آفسیرز روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کی رپورٹ زیر دستخطی کو ارسال کریں گے ، عوام الناس اس کیمپ میںتشریف لائیں اور ہیپاٹئٹس سے بچائو کیلئے محکمہ صحت حکومت کی اس کاوش سے مستفید ہوں ، یہ بات چیف ایگزیکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہر اقبال نے مراسلہ میں بتائی۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں