تین ملزمان کی 12 سالہ بچے سے زیادتی، ایک گرفتار، مقدمہ درج

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:25

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) اوباش کی دو ساتھیوں کی مدد سے 12 سالہ بچے سے زیادتی،ملزمان حالت غیر ہونے پر بچے کو قریبی فصل میں چھوڑ کر فرار،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو پکڑ لیا جبکہ اس کے ساتھی تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 54 ایس پی کی رہائشی سکینہ بی بی کا 12 سالہ،چھٹی جماعت کا طالبعلم بیٹا عبدالمجید گھر میں موجود تھا جس کو ملزم قاسم نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے چارہ کاٹنے کا بہانہ بنا کر بلوایا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

بچہ کی حالت غیر ہونے پر ملزمان اسے قریبی فصل میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔چکبیدی پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو پکڑ لیا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں