پاکپتن، مصنوعی مہنگائی برپا کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 نومبر 2019 18:35

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی برپا کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ مافیاکسی بھی رعایت ک امستحق نہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ،تاجر اور دوکاندار اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نر خوں پر فراہم کریں اور ریٹ لسٹ نمایا ں جہگوں پر آویزاں کریں ،دوکانوںپر سفید بورڈ لگائے جائیں اور ان پر روز مرہ کی بنیادپر جاری ہونے والی ریٹ لسٹ کے نرخ واضح طورپر تحریر کیے جائیں ،جس سے عوام کو مکمل طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے بارے میں آگاہی اور عوام مقررکردہ نر خوں کے مطابق اشیائے ضروریہ خرید سکیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت ، ڈی او انڈسٹری خالد جاوید بھٹی ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، انجمن تاجران کے نمائندے حاجی وسیم ، پرائس مجسٹریٹس،مارکیٹ کمیٹی کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے تاجروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ کی خوشنودی کو ملوظ خاطر رکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ کم شرح منافع پر فروخت کریں ، مخلوق خداکی خدمت اللہ کی عبادت کرنے کے مترادف ہے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ضلع پاکپتن کی ریونیو حدود میں مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کا محاسبہ کریں اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں