عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان

حکومت پنجاب کی جانب سے آٹے کی بلا جواز قیمتوں میں اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور ان کے خلاف کریک ڈاون کریں آٹے کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، سرکاری گندم کا آٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والی فلور ملوں کو سیل کیا جائے ، آٹا کی صورتحال کے جائزہ اجلاس

بدھ 22 جنوری 2020 23:10

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بز دار کی خصوصی ہدایات کے مطابق عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ، حکومت پنجاب کی جانب سے آٹے کی بلا جواز قیمتوں میں اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں اور ان کے خلاف کریک ڈاون کریں ، آٹے کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، سرکاری گندم کا آٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والی فلور ملوں کو سیل کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے آٹا کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ رانا آفتاب احمد ،ڈی آئی او سید سلمان حسین ، محکمہ فوڈ کے افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور آٹا چکی مالکان نے شرکت کی ، اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھرمیں وافر مقدار میں آٹا مارکیٹ میں دستیاب ہے ، سرکاری گوداموں اور فلور ملز سے گندم کی فراہمی سے لیکر مارکیٹ میں پہنچانے تک تمام مر احل کی محکمہ فوڈ کے انسپکٹراور دیگر متعلقہ اادروں کے افسران نگرانی کر رہے ہیں ،بہترین کوالٹی کا آتا عوام کو فراہم کرنے کیلئے فلور ملز سے سیمپل لیے جا رہے ہیں اور ان کیا لیباڑٹری تجزیہ بھی کروایا جا رہا ہے ، ضلع کی دونوں تحصیلوں پاکپتن و عارفوالہ میں روزانہ کی بنیاد پر آٹے کے تھیلے بجھوائے جا رہے ہیں اور مختلف پوائنٹس و فیئر پرائس شاپس پر بلا امتیاز آٹے کی فراہمی جاری ہے ، عوام آٹے کی عدم دستیابی یا زائد قیمت کی وصولی کی صورت میں ٹال فری نمبر 0800-60606 پر اطلاع دیں ،علاوہ ازیں10 کلو گرام آٹے کی قیم تھیلے کی قیمت402.5 روپے اور20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت805 روپے ہے، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ مصنوعی قلت کا تاثر پیدا کرنے اور مہنگا فروخت کرنے والے زخیرہ اندوزوں کے خلاف پرائس مجسٹریٹس بھر پور کاروائی کریں، انہوں نے آٹا چکی مالکان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آٹا ارازں نر خوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں ، انہوں نے کہا کہ چکی /مالکان کو بھی گندم کی فراہمی کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے اور گندم کے حصول کیلئے آڑھتیوں کے ساتھ بھی میٹنگ کی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے محکمہ فوڈ کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ فیئر پرائس شاپس پر آٹا ضرورت کے مطابق فراہم کریں ، ڈیمانڈ اور سپلائی کے میکانزم کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ کے عمل کو سخت کریں اور متواتر بنیادوں پر چیکنگ کریں ، آٹا چکی والوں کو کوئی جرمانہ نہ کریں ، اس موقع پر آٹاچکی ایسو سی ایشن کے ممبران ارازں نرخوں پر آٹافراہم کرنے کیلئے یقینی دہانی کر وائی �

(جاری ہے)

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں