خا تون اول بشری بی بی کی بغیر پروٹوکول اچانک دربار بابا فرید پر حاضری

دربار کے انتظامی امور کا جائزہ لیا، ناقص انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر اور منیجر اوقاف کو او ایس ڈی بنا دیا گیا زائرین سے بداخلاقی اور غفلت برتنے پر 12 ملازمین کو ضلع بدر کر دیا گیا

ہفتہ 22 فروری 2020 22:10

خا تون اول بشری بی بی کی بغیر پروٹوکول  اچانک دربار بابا فرید پر حاضری
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) خا تون اول بشری بی بی نے بغیر پروٹوکول کے گزشتہ روز اچانک دربار بابا فرید پر حاضری دی اور دربار کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ناقص انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر اور منیجر اوقاف کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ زائرین سے بداخلاقی اور غفلت برتنے پر 12 ملازمین کو ضلع بدر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق خاتون اول بشری بی بی نے گزشتہ روز پاکپتن میں بغیر پروٹوکول کے دربار بابا فرید پر اچانک حاضری دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے دربار بابا فرید کے انتظامی امور کا سرپرائز جائزہ لیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔خاتون اول بشری بی بی دربار بابا فرید پر ناقص انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور منیجر اوقاف سے چارج چھڑوا کر او ایس ڈی بنادیا گیا جبکہ دربار بابا فرید پر آئے زائرین سے بد اخلاقی اور غفلت برتنے پر محکمہ اوقاف کے 12 ملازمین کو ضلع بدر کرتے ہوئے فوری طور پر چارج چھوڑنے کا نوٹیفکیشن چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں