پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے مختلف مقامات پر پودے لگانے کی افتتاحی تقاریب کا انعقاد

اتوار 23 فروری 2020 17:45

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ایم پی اے صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری انرجی پیر احمدشاہ کھگہ، ایم پی اے ساجدہ یوسف ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ وطن عزیزہمارے لیے نعمت خدا وندی ہے، اس نعمت کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے ، ارض پاک کو خوبصورت ،سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہر مکتبہ فکر جذبہ حب الوطنی کے تحت اپنا مخصوص کردار ادا کرنا ہوگا ، وزیر اعظم عمران خان کا دیرینہ خواب ہے کہ پاکستان میں شجر کاری کے جذبے کو پروان چڑھایا جائے تاکہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو سکے ،ہمارا پیارا وطن قدرتی نعمتوں سے مالا مال ہو اور آب ہوا کو معطر و خوبصورت بنایا جا سکے ، اس مقصد کے حصول کیلئے انہوں نے اپنی حکومت کی بنیادی ترجیحات میں کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا ہے ،جس کے تحت ملک بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے ، صفائی ستھرائی کے بھر پور اقدامات اور وسیع پیمانے پر شجر کاری کو فروغ دیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے کینال پارک ، کینال بنک ، زراعت آفس، ایجوکیشن آفس اور مختلف تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی قیوم قدرت ، سی ای ا وایجو کیشن راجہ طارق محمود ، ڈی او سیکنڈری رانا شبیر حسین ، ڈی ڈی زراعت توسیع ریاض احمد، ڈی او سپورٹس فیصل عمران وٹو ، ڈی ڈی لائیو سٹاک محمد اشفاق ، ایکسین انہار منیر احمد چشتی ،رینج فاریسٹ آفسیر محمد یونس بھی موجو دتھے۔

ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ اس مہم کے تحت آج ضلع بھر میں مختلف اداروں کی جانب سے سکولوں ، دفاتر ، پارکس ، کھیتوں ،دیہاتی علاقوں میں پودے لگانے کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے نہروں کے کناروں پر وزیر اعظم بلین ٹری پلانٹیشن کے تحت امسال تقریبا5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں مختلف اداروں کی جانب سے رواں سال تقریبا2 لاکھ پودے لگائیں جائیں گے۔

، اس کے علاوہ مختلف شاہرات کے اطراف کے ساتھ ساتھ ترقی جنگلات کیلئے بھی بھرپور شجر کاری کی جائے گی ، ایم پی اے / صوبائی پارلیمانی سیکر ٹر ی پیر احمد شاہ کھگہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم وزیر اعظم پاکستان کے وثیرن کی آئینہ دار ہے جو مستقبل میں مستحکم پاکستان کی کلید ثابت ہوگی ، ایم پی اے ساجدہ یوسف نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بز دار کی ہدایات کے عین مطابق تمام متعلقہ ادارے اپنے دیے گئے ٹارگٹ کے مطابق پودے لگاتے ہوئے شجرکاری مہم میں حصہ لیں اورشجر کاری کے زریعے لگائے گئے پودوں کی مکمل طریقے سے آبیاری او رنہگداشت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ اس مہم کے ثمرات حا صل کیے جا سکیں۔

، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ درختوں کا فقدان ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا ہے ، پنجاب حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظرپلانٹیشن فار پاکستان کے تحت بھر پور شجر کاری کر رہی ہے ، کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجر کاری کے سلسلہ میں ایجو کیشن سیکٹر سے پودے لگانے کا آغاز کیا ہے ، جنگلات کی اہمیت سے متعلق آگاہی دی جائے ، کلین اینڈ گرین مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں مقابلے منعقد کرائے جائیں ، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا ء طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں ایم پی اے / صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری انرجی پیر احمد شاہ کھگہ ، ایم پی اے ساجدہ یوسف ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ، سی ای او ایجو کیشن راجہ طارق محمود ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ڈی او سیکنڈری رانا شبیر حسین ، ڈی ڈی زراعت ریاض احمد ،ایکسین انہار منیر احمد چشتی ، سی او ایم سی پاکپتن ناصر نعمان شاہ ،طلباء ، طالبات سمیت ودیگر نے کینال پارک ، کینال بنک ، ایجو کیشن اتھارٹی آفس ، زراعت آفس ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالونی ایریا ، گورنمنٹ فاضلکا اسلامیہ ہائی سکول میں پودے لگائے، آخر میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں