پاکپتن، تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

بدھ 26 فروری 2020 18:25

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) قصور سے آنیوالی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پاکپتن میں راکھ پل کے قریب پیش آیا جس میں قصور سے آنیوالی تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔

(جاری ہے)

افسوسناک حادثہ کے نتیجہ میں 35 سالہ شخص طالب جاں بحق ہو گیا جبکہ 20 سالہ نوجوان سارم شدید زخمی ہو گیا۔۔ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں