پاکپتن، پلانٹ فار پاکستان مہم قومی فریضہ ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد رشید

بدھ 26 فروری 2020 18:25

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈا کٹر خالد رشید نے کہا ہے کہ پلانٹ فار پاکستان مہم قومی فریضہ ہے ،اس قومی مہم کے تحت ہر فرد پودے لگانئے اور ملک کو سر سبز و شادب بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے ،درخت موسمی تغیرات کی تبدیلیوں کا بنیادی جز ہیں ، درختوں سے آب ہوا تبدیل ہوتی ہے زیادہ درختوں کے لگانے سے ملک کو سرسبز و شاداب بنانے میں مدد ملتی ہے،درخت ماحول کو خوبصورت و معطر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھر میں پودے لگائے جا رہے ہیں ، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور عوام کو صحت مند ماحول مہیا کرنے کیلئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،، ان خیالات کا اظہا انہوں نے شعبہ لائیو سٹاک کے مختلف ویٹرنری ڈسپینسریوں ، ویٹر نری ہسپتال اور شفاء خانہ حیوانات ، سلاٹر ہاوس میں پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت شجرکا ری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سپرٹینڈنٹ سلاٹر ہاوس ڈاکٹر محمد احمد فاضل سمیت محکمہ لائیو سٹاک کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان پروگرام اورا ڈاپٹ پلانٹ کے تحت نہ صرف پودے لگا ئے جائیں بلکہ ان کی بہترین طریقے سے آبیاری بھی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں