ایک ایکڑ زمین کے لئے بیوی اور ساس کا قتل

یہ واقع پاک پتن کے تھانہ کلینہ کی حدود میں واقع گاؤں امر سنگھ میں پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 26 مئی 2020 13:57

ایک ایکڑ زمین کے لئے بیوی اور ساس کا قتل
پاکپتن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26مئی2020ء) ایک ایکٹر زمین کے لئے ملزم نے بیوی اور سال کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع پاک پتن کے تھانہ کلینہ کی حدود میں واقع گاؤں امر سنگھ میں پیش آیا ہے جہاں قربان نامی شخص نے اپنی بیوی مختاراں بی بی اور ساس شمیم بی بی کو قتل کردیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ قربان مختاراں بی بی اور ساس شمیم بی بی کی ملکیت ایک ایکڑ زمین ہتھیانہ چاہتا تھا۔ معاملہ اس قدر بڑھا کہ ملزم نے بیوی اور ساس کو ہی قتل کردیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے علاوہ حال ہی میں بھارت میں بھی ایسا واقع سامنے آیا تھا جس میں ایک شخص نے جائیداد کے لئے اپنی بیوی پر کوبرا سانپ پھینک کر اسے مار دیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارت کے بعد اب پاکستان میں بھی ایسا واقع سامنے آگیا ہے جہاں ایک شخص نے لالچ کا شکار ہو کر اپنی ہی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا ہے۔ پاکستان میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقع نہیں ہے، جائیداد کے سلسلے میں تنازعات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں جس کے بعد لڑائیاں اور دشمنیوں کے واقعات بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ اس حوالے سے بہت سے لوگوں کو مال کے علاوہ جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

کچھ ایسا ہی واقع اب پاک پتن کے تھانہ کلینہ کی حدود میں واقع گاؤں امر سنگھ میں پیش آیا ہے جہاں قربان نامی شخص نے اپنی بیوی مختاراں بی بی اور ساس شمیم بی بی کو قتل کردیا، اس قتل کی وجہ صرف اور صرف ایک ایکڑ زمین بتائی جا رہی ہے جو قربان نامی ملزم حاصل کرنا چاہتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں