رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید علی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

گزشتہ چند دنوں سے طبیعت خراب تھی جس کے بعد ٹیسٹ کروایا، رپورٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے، اب طبیعت بہتر ہے، مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں نوید علی

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 4 جون 2020 11:02

رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید علی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
پاکپتن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-04جون2020ء) رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید علی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل میں ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں سے طبیعت خراب تھی جس کے بعد ٹیسٹ کروایا، رپورٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے، اب طبیعت بہتر ہے۔

طبیعت بہتری کی خبر دیتے ہوئے میاں نوید علی کی جانب سے ان لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے جو ان کے لئے دعا کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ۔ کوروناو ائرس نے پاکستان میں عام شہریوں کے علاوہ اب سیاسی رہنماؤں کو بھی کورونا سے متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ ہونے والے سیاستدانوں میں سے بیشر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ متاثرہونے والوں میں سعید غنی سب سے پہلے سیاستدان ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے تھے، ان کے بعد گورنر سندھ جیسے شخصیات بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔تمام سیاسی شخصیات نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ تمام صحت یاب ہوتے جا رہے ہیں۔ سیاسی شخصیات کی جانب سے عوام کو اپنی مثال کے ذریعے پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ بھی ان احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اس مہلک وائرس سے بچ سکتے ہیں۔

تا ہم ان تمام اقدامات کے بعد بھی عام شہری ہوں یا سیاستدان، کورونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ پاکستان میں اگر کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اموات کی مجموعی تعداد 1729 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 83292 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں