مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی،بہترین علاج معالج کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،احمد کمال مان

وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، محکمہ صحت کے حکام ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر معاملات اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیں،ڈپٹی کمشنر پاکپتن

اتوار 5 جولائی 2020 18:40

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی،بہترین علاج معالج کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے محکمہ صحت کے حکام ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر معاملات اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر اقبال ، موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے شعبہ ایمرجنسی ،سرجیکل وارڈ ،چلڈرن وارڈ ،ہسپتال لانڈری اور او پی ڈی ،بلڈبنک ،ادویات کے سٹورسمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ز،پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر عملہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کرے مریضوں کے علاج معالج اور دیگر معاملات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو پنجاب کے بہترین ہسپتالوں میں ایک مثالی ہسپتال میں بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر جدو جہد کرنا ہو گی رواں سال میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارکردگی قابل ستائش ہے امسال نئے بیڈ،انکوبیٹر ز،وینٹرلیٹرز ،وہیل چیئر اور ادویات کی وافر مقدار سمیت دیگر ضرروری مشینری کی فراہمی اور ہسپتال کی مرمت و تزئین وآرائش کا کام کیا گیا ہے ،اور بہت جلد یہاں سٹی سکین سمیت اور دیگر جدید طبی سہولیات کی فراہمی جیسے امور پر کام جاری ہے اب ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے حکام کی ذمہ داری ہے کہ مریضوں کو بہتر سے بہترین سہولیات سے فائدہ پہنچائیں انہوں نے ایم ایس کو ہسپتال کی نئی کینٹین کے قیام ،سالڈ ویسٹ میٹریل کو ڈسپوز کرنے اور لانڈری کی اپ گریڈیشن بارے کہا کہ وہ اس بارے اپنی مفصل رپورٹ ڈی سی او آفس کو ارسال کریں تاکہ ان مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں