تمام محکمے بارشوں کے دوران بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں، ڈی سی پاکپتن

اتوار 5 جولائی 2020 19:57

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر احمدکمال مان نے کہا ہے کہ موسمی تغیر و تبدل کائنات کے وجود کا لازمی جز ہیں انسانوں کو بقاء زندگی کیلئے موسمی اثرات سردی ،گرمی ،آندھی ،طوفان ،سیلاب اور زلزلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر بروقت اور موثر اقدامات سے ہم موسمی تبدیلیوں سے ہونیوالے نقصان کے خطرہ کو کم سے کم کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے مون سون کی بارشوں میں ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے کیے جانیوالے انتظامات بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر،اے ڈی سی، ،اے سی ،سی او ا پاکپتن ،سپریٹننڈنٹ فرزند خان لودھی ،پی ایس او شفیق شاہین و دیگر متعلقہ حکام موجو د تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتہ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ اداروں کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جاری سروے کو جلد سے جلد مکمل کرکے خطرناک عمارات کو گرا کر رپورٹ پیش کریں اور عوام میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات سے بروقت آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ موثر اقدامات کریں تاکہ نقصان کاخطرہ کم سے کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بتائیں کہ زیر تعمیر اور مخدوش عمارات کے ساتھ کھدائی مت کریں ،چھتوں کی مرمت اور نکاسی آب کو یقینی بنائیں ،بوسیدہ اور کچے مکانات کے رہائشی محفوظ مقامات پر متقل کیے جائیں ،بجلی کے آلات کو پانی سے محفوظ رکھیں ۔

بلدیہ پاکپتن و عارفوالہ کے سی اوز کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج سسٹم اور برساتی نالوں کی صفائی کو ہر وقت یقینی بنایا جائے اورڈی واٹرنگ سیٹ فنکشنل ہونے چاہیں ،واٹر سپلائی کے ٹیوب ویلز کی کلورنیشن بروقت کی جائے ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں