اسسٹنٹ کمشنر پر تشدد اور اغوا کا معاملہ، لیگی ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج

لیگی ایم پی اے میاں ندیم کیخلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں درج کیا گیا، لیگی ایم پی اے کے والد اور کانسٹیبل سمیت 8 افراد نامزد

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 15 نومبر 2020 13:27

اسسٹنٹ کمشنر پر تشدد اور اغوا کا معاملہ، لیگی ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج
پاکپتن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 نومبر2020ء) پاکپتن میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید کیخلاف اے سی کے اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی ایم پی اے میاں نوید کیخلاف پاکپتن میں اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر کو اغوا اور ان پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، میاں ندیم کیخلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں ایم پی اے میاں نوید، ان کے والد اور کانسٹیبل سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر کا کہنا ہے کہ مارکی چیک کرنے گیا تو ملزمان کی جانب سے اغوا اور تشدد کیا گیا، سرکاری جرمانہ بک اور رقم چھینی گئی، مارکی چیک کرنے پر دھمکایا بھی گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خاور بشیر نے ون ڈش ایکٹ کے خلاف ورزی پر لیگی ایم پی اے میاں نوید کی میرج مارکی پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود ایم پی اے نے ساتھیوں کے ہمراہ انھیں اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر تشدد کا نشانہ بناتے رہے، ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر سے جرمانہ بک اور رقم بھی چھین لی اور تھانہ سٹی لے جا کر چھوڑ دیا، تھانہ سٹی پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں ن لیگی ایم پی اے میاں نوید، والد رانا احمد علی اور پولیس کانسٹیبل سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے ایک کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایم پی اے سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں