پاکپتن ، اسکول طالب علم کے ساتھ 6 اوباش ملزمان کی اجتماعی جنسی زیادتی

ملزمان طالب علم کو ڈیرے پر لے گئے جہاں سب نے باری باری اس کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ، ملزمان طالب علم کے ساتھ کی جانے والی بد فعلی کی وڈیو بھی بناتے رہے

Sajid Ali ساجد علی بدھ 21 اپریل 2021 12:06

پاکپتن ، اسکول طالب علم کے ساتھ 6 اوباش ملزمان کی اجتماعی جنسی زیادتی
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2021ء)  صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں اسکول طالب علم کو 6 اوباش ملزمان نے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پاکپتن کے تھانہ کلیانہ کی حدود میں واقع علاقہ آبادی منصورہ میں پیش آیا ، جہاں ایک اسکول طالب علم کو 6 اوباش ملزمان کی جناب سے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان طالب علم کو ڈیرے پر لے گئے جہاں سب باری باری اس کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناتے رہے نا صرف یہ بلکہ ملزمان طالب عم کے ساتھ کی جانے والی بد فعلی کی وڈیو بھی بناتے رہے۔ دوسری جانب میر ہزار خان کے نواحی علاقے ہیڈبکائنی میں نرسنگ اکیڈمی کی آڑ میں طالبات سے جنسی زیادتی کیے جانے کا انکشاف ہو گیا ، ایک طالبہ کو برہنہ ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرکے کی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، میڈیا رپورٹ کے مطابق نرسنگ اکیڈمی میں میٹرک پاس طلبا کو لیڈی ڈاکٹر بنانے کا جھانسہ دے کر لایا جاتا تھا ، گزشتہ روز پیرا میڈیکل کالج میں نرسنگ کورس پڑھنے والی طالبہ نمبرہ اشرف نے اپنے والد محمد اشرف کے ہمراہ پولیس کو بیان دیا کہ اسے کالج پرنسپل اکرام اللہ نے اپنے آفس بلوایا اور کہا کہ آپ کا نرسنگ کا داخلہ نہیں جا سکتا ، غیر حاضری پر چالیس ہزار کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی نے مزید کہا کہ پرنسپل اور دیگر افراد کورٹ کے ذریعے جرمانہ معافی کے لئے عدالت لے گئے جہاں سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوانے کے بعد پرنسپل مکان میں لے گیا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور برہنہ ویڈیو بھی بنا لی ، پرنسپل کی جانب سے مجھے دھمکی دی گئی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دوں گا جب کہ بعد ازاں پرنسپل اکرام اپنے پارٹنر بابر کے ساتھ مل کر آئے اور آئے روز میرے ساتھ زیادتی کرتے رہے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں