پاکپتن،کباڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز ،مقدمات درج

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:19

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2021ء)ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات رانا صفدر علی نے ضلع پاکپتن کے ہسپتالوں کے جر اثیمی فضلہ جات کو مناسب طریقہ سے ٹھکانے نہ لگانے اور خریدو فروخت کرنے والے ہسپتالوں اور کباڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے ، اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات رانا صفدر علی نے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ،ٹیمیں ہسپتال ، کباڑ خا نو ں کی چیکنگ کریں گی جو روزانہ کی بنیاد پر اس عمل کی خلاف ورزی کرنے والے ہسپتالوںاور کباڑے خانوں جو کہ ہسپتالوں کا جر اثیمی فضلہ خریدتے یا فروخت کرتے پائے گئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے ضلع بھر میں مختلف ہسپتالوں اور کباڑ خانوں کی چیکنگ کی ۔انہوں نے ہسپتالوں اور کباڑخانوں جو کہ ہسپتالوں کا جر اثیمی فضلہ خریدو فروخت میں ملوث 13 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں