اشیائے ضروریہ کی فروختگی میں ناپ تول کیلئے استعمال کیے جانیوالے پیمانے درست رکھے جائیں،رانا نعیم الرحمان

ہمارا مذہبی فریضہ ہے کہ ہم رزق حلال کے حصول کیلئے بہترین ناپ تول کو اپنا شعار بنائیں اور ناجائز منافع خوری سے پرہیز کریں ، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم

اتوار 12 ستمبر 2021 19:30

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم رانا نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تمام مارکیٹیوں ، شاپینگ مالز، پٹرول پمپس سمیت دیگر دوکانات پر اشیائے ضروریہ کی فروختگی میں ناپ تول کے لئے استعمال کیے جانیوالے پیمانے درست رکھے جائیں اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے ناپ تول کی جانب خصوصی توجہ دی جائے، ہمارا مذہبی فریضہ ہے کہ ہم رزق حلال کے حصول کے لئے بہترین ناپ تول کو اپنا شعار بنائیں اور ناجائز منافع خوری سے پرہیز کریں تاکہ دنیا اور آخرت میںسرخرو ہو سکیں۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر پٹرول پمپس، شاپنگ مالز، چکن اور سبزیوں کی دوکانوں کی چیکنگ کرتے ہوئے کیں ، انہوں نے ناپ تول میں کمی کرنے والے متعدد دوکان داروں کو جرمانے بھی کیے،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم رانا نعیم الرحمان نے کہا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ناپ تول میں کمی کر کے خریداروں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں