چار سو روپے کے ٹماٹروں کی خاطر ایک شخص نے جان دے دی

55 سالہ سبزی فروش نے ایک شخص کے ساتھ تیر کر نہر عبور کرنے کی شرط لگائی تھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 اکتوبر 2021 16:55

چار سو روپے کے ٹماٹروں کی خاطر ایک شخص نے جان دے دی
پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اکتوبر 2021ء) : پنجاب کے ضلع پاکپتن میں 400 روپے کے ٹماٹروں کے پیچھے ایک شخص نے جان دے دی۔ تفصیلات کے پاکپتن میں ایک شخص نے چار سو روپے کے ٹماٹروں کی ٹوکری کے لیے شرط لگائی لیکن بد قسمتی سے شرط لگانے والے مذکورہ شخص نے نہر میں چھلانگ لگائی تو ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سبزی منڈی کے قریب 55 سالہ سبزی فروش نے ایک شخص کے ساتھ تیر کر نہر عبور کرنے کی شرط لگائی تھی تاہم نہر میں چھلانگ لگانے کے بعد وہ شخص سنبھل نہ سکا اور ڈوب گیا۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور ڈوبنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی گئی۔ کئی گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد بھی ڈوبنے والے شخص کو نہیں نکالا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو تیرنا نہیں آتا تھا لیکن اس کے باوجود اس نے ٹماٹروں کی شرط جیتنے کے لیے نہر میں چھلانگ لگائی۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments