انتہائی دلخراش واقعہ، گھر کی دیوار گرنے سے ایک ہی گھر کی تین بچیاں جاں بحق

پاکپتن کے علاقے سکندر چوک کے قریب گھر کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں تین بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 12 اکتوبر 2021 02:25

انتہائی دلخراش واقعہ، گھر کی دیوار گرنے سے ایک ہی گھر کی تین بچیاں جاں بحق
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -28 نومبر2021ء) پاکپتن میں انتہائی دلخراش واقعہ، گھر کی دیوار گرنے سے ایک ہی گھر کی تین بچیاں جاں بحق- تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں گھر کیا دیوار گرنے سے تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکپتن کے علاقے سکندر چوک کے قریب گھر کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں تین بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچیاں دیوار کے پاس بیٹھی تھیں کہ اچانک دیوار گر گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچیوں میں تین سال کی فاطمہ، چھ سالہ مصباح اور نو سالہ عائشہ شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔ واضح رہے کہ دو سال قبل پاکپتن میں گھر کی بوسیدہ دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئی تھیں۔

حادثے کے نتیجے میں دیوار کے ملبے تلے آکر آمنہ بی بی اور جمیلہ بی بی جان کی بازی ہار گئی تھیں۔ پاکپتن کے نواحی گائوں ٹبہ سہیل میں نو سالہ آمنہ اور دس سالہ جمیلہ گلی میں کھیل رہی تھیں کہ ساتھ کھڑی بوسیدہ دیوار اچانک گر گئی تھی۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں