پاکپتن پولیس نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا‘ڈی پی او طارق ولایت کی خصوصی ٹیم کو شاباش
ملزم ارشاد کھوکھرخلع لینے کے لیے مقدمہ دائرکرنے پر اپنی بیوی پر تیزاب پھینکا تھا‘مفرورملزم کو موبائل فون کی لوکیشن اور سیکورٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا
میاں محمد ندیم پیر 16 ستمبر 2024 22:28
(جاری ہے)
ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق تھانہ فرید نگر کے علاقہ الحمرا چوک کے قریب 3 ستمبر کو تیزاب گردی کا افسوس ناک واقع پیش آیا جس میں خلع لینے کی رنجش پر ملزم ارشاد نے اپنے سسرال جا کر اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا تیزاب گردی کے واقع کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون کو فوری طور ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن منتقل کیا گیا. ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے تیزاب گردی کے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن شاہدہ نورین کی سربراہی میں ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر سپیشل ٹیم کو بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا. فرید نگرپولیس نے تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون کے بھائی ظہور کی مدعیت میں تیزاب گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا مقامی پولیس اور ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی جانب سے تشکیل دی گئی سپیشل ٹیم نے تیزاب گردی میں ملوث فرار ہونے والی ملزم کی تلاش شروع کی ملزم نے تیزاب گردی کے واقع کے بعد اپنا موبائل بند کر لیا جس سے پولیس کو اسکی موجودہ لوکیشن وغیرہ بھی نہیں مل رہی تھی. پولیس نے ملزم کا کال ڈیٹا ریکارڈ حاصل کیا، سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے تیزاب گردی کے واقع کی جانچ پڑتال کی گئی تو سی سی ٹی وی فوٹیج میں وقوعہ کے وقت مرکزی ملزم ارشاد کا بھائی رمضان بھی ملزم ارشاد کے ہمراہ پایا گیا جو بعد از وقوعہ اپنے بھائی ارشاد کو اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہو گیا، پولیس تھانہ فرید نگر نے مرکزی ملزم ارشاد کے بھائی رمضان کو جرم میں شراکت داری پر گرفتار کیا اور ملزم رمضان سے ملزم ارشاد کے بارے میں پوچھ گچھ کی لیکن رمضان نے پولیس کو ارشاد کے بارے میں کچھ نہ بتایا پولیس نے ملزم کی آخری لوکیشن حاصل کی تو وہ ملزم ارشاد کے بہنوئی کاشف ادریس کے گھر کی معلوم ہوئی پولیس نے ملزم کے بہنوئی کو بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے انکشاف کیا کہ ارشاد وقوعہ کے بعد اسکے گھر آیا تھا جو بعد ازاں وہاں سے فرار ہو گیاپولیس نے تیزاب گردی کے واقعہ میں مرکزی ملزم ارشاد کی سہولت کاری کرنے والے 2 ملزمان بھائی رمضان اور بہنوئی کاشف ادریس کو تفتیش کے بعد حوالات جوڈیشل بھجوا دیا. پولیس نے تیزاب گردی کے واقع سے 10 دن بعد مرکزی ملزم ارشاد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جسے تفتیش مکمل ہونے کے بعد حوالات جوڈیشل بھجوایا جائے گا ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن پر پاکپتن پولیس خواتین کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے، خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی.
پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے گینگ ریپ کے مقدمے کا ڈراپ سین
کم عمر لڑکے کو جنسی ادویات کھلا کر زبردستی بدفعلی کروانے والا ملزم گرفتار
موٹروے ریپ کیس طرز کا ایک اور افسوسناک واقعہ
پاکپتن پولیس نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا‘ڈی پی او طارق ولایت کی خصوصی ٹیم کو ..
پاکپتن میں زمین کے تنازع پر 2 گرپوں میں تصادم، فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، ماں زخمی
پاکپتن پولیس کی کارکردگی 26 کروڑ مالیت کا مال مسروقہ بر‘ 6 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کی اور52 خطرناک ..
پاکپتن میں خواتین کے لیے ورچوئل پولیس اسٹیشن میں81مقدمات کا اندراج‘50ملزمان گرفتار
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار
ممتازصوفی بزرگ اور شاعر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا 782 واں عرس پاکپتن میں اختتام پذیر ہو گیا
پاکپتن میں مکان کے تنازع پر مبینہ طور پر ایک نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا
پاکپتن: دکان کی ملکیت کا تنازعہ، نوجوان پر پٹرول چھڑک کر مار ڈالا
پاکپتن،آوارہ کتے کے کاٹنے سے 4 ماہ کا بچہ جاں بحق
پاکپتن سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
میرا خیال ہے کہ حکومت کی آئینی عدالت بنانے کی سوچ پوری نہیں ہوگی
-
پارلیمنٹ کی اس سے زیادہ بے توقیری نہیں ہوسکتی کہ قانون سازی کو مسلط کیا جائے
-
صدر آصف علی زرداری کی شاہ زیب خان کو عالمی کراٹے کامبیٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد، شاندار کامیابی پر 10 کروڑ روپے کا چیک دیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں استحکام، 100 انڈیکس 5.30پوائنٹس اضافہ کے بعد85669.27پوائنٹس پربند
-
وزیراعلیٰ سندھ کا شکارپور کچے میں فائرنگ سے ایس ایچ او کی شہادت پر دکھ کا اظہار
-
کراچی میں گلوکار سے بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح کو چھونے کا ریکارڈ قائم کر دیا
-
آئینی ترامیم کیلئے حکومتی کوششیں تیز،بیرون ملک موجود ارکان کو15 اکتوبرتک واپسی کی ہدایت
-
جب تک فضل الرحمان نہیں مانتے ترامیم کسی صورت نہیں ہوسکتیں، فواد چوہدری
-
محمداورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفدکی ملاقات
-
صدر آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف لیا
-
اپنی کارکردگی صفر، دوسروں سے سوال ،بھائی یہ کر کیسے لیتے ہیں آپ لوگ، عظمیٰ بخاری