پاکپتن پولیس کی بڑی کارروائی،پانچ رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

70 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا، گینگ کے ارکان پنجاب بھر میں وارداتیں کرتے تھے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 15 فروری 2020 16:40

پاکپتن پولیس کی بڑی کارروائی،پانچ رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار
پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15فروری 2020ء،نمائندہ خصوصی، توقیر رمضان) پاکپتن پولیس کی بڑی کارروائی، پانچ رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے 70 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیاگیا۔ ڈی ایس پی صدر کے مطابق گینگ کے ارکان پنجاب بھر میں وارداتیں کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں صدر سرکل پولیس نے پنجاب کے متعدد اضلاع میں وارداتیں کرنیوالے 5 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔

۔۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر فیاض حسین نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے گینگ کے قبضہ سے 70 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا ہے،برآمد مال میں دو ٹریکٹرز،22 مویشی،نقدی اور بڑی تعداد میں جدید اسلحہ شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گینگ کے ارکان پنجاب میں متعدد اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے،ملزمان سے انٹریوگیشن کے دوران مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کی طرف سے کارروائی میں حصہ لینے والے ایس ایچ او ملکہ ہانس مشتاق احمد،ایس ایچ او چکبیدی عاشق عابد اور ان کی ٹیم کیلیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں