حضرت محمد ﷺ کی حیات جاوداں ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،احمد کمال مان

کامیاب زندگی گزارنے کا سنہری اصول یہ ہے ہم اپنے تمام امور میں رسول ؐ کی حیات طیبہ کی پیروی کریں،ڈپٹی کمشنر پاکپتن

منگل 17 نومبر 2020 16:59

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی حیات جاوداں ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، حضور اکرم ﷺ کی آمد سے جہاں ایک طرف جہات و تاریکی کا خاتمہ ہوا تو دوسری جانب اس مبارک ہستی کے ظہور سے تمام کائنات نور سے منو ر ہوگئی ، کامیاب زندگی گزارنے کا ایک سنہری اصول یہ ہے کہ ہم اپنے تمام امور میں رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کی پیروی کریں اس سے ہی دنیا و آخرت میں سرخروئی ممکن ہے ، یہ باتیں انہوں نے میونسپل کمیٹی ہال میں ہفتہ شان رسالت ﷺ کے سلسلہ میں نعتیہ مشاعرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر ڈسترکٹ انفارمیشن آفسیر سید سلمان حسین ، سی او ایم اسی عمران اصغر ، ایم او آئی اینڈ ایس ڈاکٹر تنویر ، نامور شعراء و نعت خواہوں سمیت سول سو سائٹی ، مذہبی و سماجی تنظیموں اور میڈیا نمائند گان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مشاعرے میں نامور ادبی شعراء نے اپنے بہترین نعتیہ کلام پیش کرکے شرکاء سے خوب داد ووصول کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کے زکر پاک کی محفلیں فیوض بر کات کا سر چشمہ ہیں ، ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو چاہیے کہ اس طرح کی مبارک محفلوں کو انعقاد کریں اور اپنے بچوں کو حضورا کرم ﷺ کی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیں ، اس طرح دنیا وآکرت میں اللہ تعالی کا فضل ہمارے زندگیوں کیلئے بے پناہ آسانیاں پیدا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں