حکومتی ہدایات کے مطابق سموگ سے بچائو کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ،احمد کمال مان

سموگ پھیپڑوں ، سانس اور کینسر جیسی دیگر مہلک بیماریوں کا باعث اور جاندار کی بقاء کیلئے انتہائی خطر ناک ہے،ڈپٹی کمشنر پاکپتن

منگل 17 نومبر 2020 16:59

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق سموگ سے بچائو کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ، سموگ پھیپڑوں ، سانس اور کینسر جیسی دیگر مہلک بیماریوں کا باعث اور جاندار کی بقاء کیلئے انتہائی خطر ناک ہے ، عوام کوسموگ کے مضر اثرات سے بچائو اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہی دی جائے ،سموگ سے بچائو کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات میں کوتاہی نہ کریں اور عوامی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے عوام کو سموگ اور اس کے مہلک اثرات کے بارے اور اس سے بچائو کے سلسلہ میں شعور آگاہی دیں ،ان خیالات کا ظہار انہوں نے انسدادسموگ کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو یاسر فرید کلاسن ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت ،اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن خاور بشیر ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ علیزہ ریحان ، اسسٹنٹ دائریکٹر ماحولیات رانا صفدر علی،بھٹہ خشت ایسو سی ایشن کے صدر ادریس ڈوگر ، بھٹہ خشت ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری الطاف حسین گل ، اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات رانا صفدر علی نے اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹے بند کر دیے جائیں ، بھٹہ مالکان اینٹوں کے بھٹوں کو جلد از جلد زگ زیگ ٹکینالوجی پر منتقل کریں ، قانون پر عملدرآمد ہم سب کی ذمہ داری ہے ،، غیر قانونی تقاضوں کے بغیر کوئی بھی کاروبار نہیںچل سکتا ، حکومت کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ، اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچائو کیلئے فوری طور پراینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں اور اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں سے تعاون حاصل کریں ، بھٹہ مالکان اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹکینالوجی پر چلانے کیلئے عملہ کی تربیت کر وائی جائے اور اس سلسلہ میں متعلقہ ادارے اقدامات کریں اور حکومتی ہدایات پر سو فیصد عمل درآمد کویقینی بنائیں ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں