پاکپتن ، محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا، مقدمہ درج ، دو ملزمان گرفتار

پیر 23 اگست 2021 14:25

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2021ء) پاکپتن میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق دوہرا قتل جائیداد کے تنازعہ پر ہوا، پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ رنگ شاہ کے موضع چک ون ای بی کے رہائشی فیاض نے 6 ماہ قبل نمرا نامی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی، دونوں کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے فیاض کے بھائی ارشاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا، اور ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کیمطابق محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں